• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: مرغی کو ذبح کرنے کے بعد پوری مرغی کو کھال سمیت گرم پانی میں ڈالنا اور پھر اس کے پَر صاف کرنا کیسا ہے؟

جواب: مرغی کو شرعی طریقے سے ذبح کرنے اور اس کے جسم سے سانس نکل جانے کے بعد اس کے پَر صاف کرنے کے لیے اسے کچھ دیر گرم پانی میں ڈالنا جائز ہے، بشرط یہ کہ پانی ابلنے کی حد تک گرم نہ ہو، اور اس کا اثر صرف کھال تک محدود رہے، پانی کی حرارت گوشت تک نہ پہنچنے پائے۔

البتہ اگر مرغی ذبح کرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے تیز گرم پانی میں ڈال دیا جائے تو یہ مکروہ ہے، اور ایسی صورت میں اگر پانی ابلنے کی حد تک گرم ہو اور اس پانی کے اندر مرغی اتنی دیر تک رہے کہ نجاست(آلائش وغیرہ ) گوشت کے اندر سرایت کرجانے کا غالب گمان ہو تو یہ مرغی کھانا جائز نہیں ہوگا۔ (ردّ المحتار، کتاب الذبائح، ج:6، ص:296، ط:سعيد - فتح القدیر، كتاب الطھارات، ‌‌باب الأنجاس وتطھيرھا، ج:1، ص:210، ط: دار الفکر)

اقراء سے مزید