آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: کیا نکاح خواں فیس لے سکتا ہے؟ اور نکاح کی فیس کتنی ہونی چاہیے؟
جواب: موجودہ دور میں نکاح خواں ایجاب و قبول کرانے کے ساتھ عام طور پر نکاح فارم سے متعلقہ کارروائی وغیرہ کا انتظام بھی کرتا ہے، لہٰذا نکاح خواں کے لیے اس کی فیس لینا جائز ہے۔
اس حوالے سے شریعت نے خاص حد مقرر نہیں کی ہے، فریقین کی باہمی رضامندی اور اتفاق سے جو چاہیں فیس طے کی جاسکتی ہے۔