آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: روزے کے دوران غبارے میں ہوا بھرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ یا مکروہ ہوگا؟
جواب: روزے کی حالت میں غبارے میں ہوا بھرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، نہ ہی مکروہ ہوتا ہے، کیوں کہ غبارے میں ہوا بھرنے کی صورت میں سانس صرف باہر کی طرف خارج ہوتی ہے، اندر کوئی ایسی چیز نہیں جاتی جس سے روزہ ٹوٹ جائے۔ (الفتاویٰ الھنديۃ، کتاب الصوم،الباب الرابع فیمایفسد ومالا یفسد، ج: 1، ص:203، ط:دارالفکر)