ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سیکٹر 2نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد 36سالہ ناصر اور 22سالہ محمد مجاہد زخمی ہوگئے، اورنگی ٹاؤن فرید کالونی برف ڈپو کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 30سالہ صابر زخمی ہوگیا، مچھر کالونی کوہاٹی محلہ میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 18سالہ زبیر زخمی ہوا،نارتھ ناظم آباد تقی سینٹر میں گولی اتفاقیہ چلنے سے 27 سالہ حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔