قائداعظم ٹرافی، ناردرن نے سدرن پنجاب کو فالو آن پر مجبور کردیا

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈمیں ناردرن نے سدرن پنجاب کو فالو آن پر مجبور کردیا۔فواد عالم نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 42ویں سنچری پنڈی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب کے خلاف بنائی۔اقبال اسٹیڈیم میں ناردرن نے پہلی اننگز 529رنز پانچ وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مبصر خان170رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں بدھ کو میچ کے تیسرے دن سدرن پنجاب 269رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زین عباس نے سنچری بنائی۔دوسری اننگز میں سدرن نے دو وکٹ پر143رنز بنائے تھے۔پنڈی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب کے پہلی اننگز کے اسکور428رنز کے جواب میں سندھ نے پہلی اننگز میں368رنز بنائے۔فواد عالم نے127ناٹ آؤٹ سرفراز احمد نے78اور صائم ایوب نے71رنز بنائے۔محمد علی نے چار اور عامر یامین نے تین وکٹ حاصل کئے ۔دوسری اننگز میں سینٹرل نےچار وکٹ پر170رنز بنائے۔ایبٹ آباد میں بلوچستان کے پہلی اننگز کے اسکور473رنز کے جواب میں کے پی کے نے291رنز بنائے۔