ورلڈ ہارٹ ڈے پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک

September 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔طبی ماہرین نے کہا کہ فاسٹ فوڈز، مرغن،غیر معیاری کوکنگ آئل سے دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے روزانہ چالیس منٹ واک کرنی چاہئے بلڈ پریشر، شوگر اور وزن کا کنٹرول رکھنا چاہئے سیگرٹ نوشی بھی دل کی بیماریوں کا بڑا سبب ہے اس سے اجتناب کریں۔