کوٹ ادو(نامہ نگار) تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر گندم کی غیر قانونی ترسیل ناکام، 1200 سو من گندم سے لوڈ گاڑیاں تحویل میں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گندم کی غیر قانونی ترسیل کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر سرکاری ڈیوٹی کے دوران موصول ہونے والی اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں میں بغیر اجازت گندم منتقل کی جا رہی تھی۔