ملتان(سٹاف رپورٹر) کِیا موٹرز کے جدید اور مکمل سہولتوں سے آراستہ سروس سینٹر ’’کِیا گولڈن سینڈز‘‘کا افتتاح پروقار تقریب میں عمل میں آیا،افتتاح معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی کی پوتی اور میاں طارق مغل کی نواسی نور فاطمہ نے صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں بختاور تنویر شیخ اور کِیا موٹرز کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ کیا، تقریب میں کِیا گولڈن سینڈز کے سی ای او میاں طارق مغل، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد خالد، ڈائریکٹرز احمد خالد، محمد عبداللہ، محمد علی جب کہ کِیا موٹرز کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر یاسر ستار، ہیڈ آف سیلز عدنان فاروقی، ڈائریکٹر سیلز شبیر الدین ملتان کی نمایاں تاجر برادری میں سے میاں اورنگزیب مغل، میاں جہانزیب مغل،میاں احمد حسن مغل سمیت ا یوان تجارت وصنعت کے سابق صدور نے شرکت کی۔