ملتان (سٹاف رپورٹر) دو جنوری 1978ءکو کالونی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اسماعیل آباد ملتان میں ناخوشگوار واقعے میں شہید مزدوروں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے گزشتہ روز لیبر یونین کالونی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اسماعیل آباد ملتان کی جانب سے مسجد النور میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں ورکرز نے شرکت کی،تقریب میں صدر یونین مصور حسین قریشی، نائب صدر عابد حسین شیرو، جنرل سیکرٹریمحمد شاہد، فنانس سیکرٹری صفدر علی اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک مختیار اعوان اوروائس چیئرمین سکندر نیازی نے بھی شرکت کی، اس موقع پرصدر مصور حسین قریشی نے اپنے خطاب میں شہید ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزدوروں کی مشکلات کے حل کے لیے جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔