• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی‘ موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم، لوٹ مار کے الزام میں 23مقدمات درج، تفصیلات کے مطابقتھانہ بی زیڈ کے علاقے میں شافل سے ڈاکو 40ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کوتوالی اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں بلال اور رفیع کے موبائل فونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد حسنین کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان نے چھین لی، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پرویزاختر سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں فیصل کی نقدی وگھڑی مالیت 2لاکھ 80ہزار روپے، صدر کے علاقے میں وقار کی اینٹیں، سٹی شجاع آباد کے علاقے عبداللطیف کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے  میں شیخ علاؤالدین ،ساجد کے موبائل فونز جلیل آباد کے علاقے میں اعزاز علی سے 80ہزار روپے،مظفر آباد کے علاقے میں نعیم کا واٹر پمپ وغیرہ، قطب پور کے علاقے میں نسیم کا سامان، اقرا کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں عامراور حنیف کے مویشی، ممتاز آباد کے علاقے میں رحمان، شاہرکن عالم کے علاقے میں محمد عامر کی موٹرسائیکلیں، سیتل ماڑی کے علاقے میں رمضان کی نقدی و موبائل فون، جمیل کے کبوتر، بدھلہ سنت کے علاقے میں شیر نواز کا میٹر، حرم گیٹ کے علاقے میں شیخ نثار کے40ہزار روپے اور پاک گیٹ کے علاقے میں صیام کا سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید