عنایت خان کاسی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں وزیراعلیٰ بزنجو دویگر کی شرکت

September 30, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شہید داود جان کاسی کی صاحبزادی کی ارباب محمد مقدس کے ساتھ شادی کی خوشی میں عنایت خان کاسی ایڈووکیٹ نے مقامی ہال میں عشائیہ دیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء میرمحمدخان لہڑی، ملک نعیم بازئی، سردارمسعود لونی، ارکان اسمبلی ملک نصیرشاہوانی، اختر حسین لانگو،بابوعبدالرحیم مینگل، اصغر خان ترین،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان،جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس عبدالحق، سینیٹرکامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،عبیدکاسی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ،ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی،صوبائی محتسب نذر بلوچ،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری سمیت وکلاء، سیاسی و قبائلی رہنماوں،ڈاکٹرز اوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔