شاہ چارلس کے مجسمے والے سرکاری سکے کی رونمائی عمل میں آگئی

October 01, 2022

لندن (پی اے) رائل منٹ نے شاہ چارلس کوائن پورٹریٹ کی رونمائی کر دی۔ اس نے شاہ چارلس سوم کے سرکاری سکے کے مجسمے کی رونمائی کی ہے، عوام دسمبر سے اپنی ریزگاری میں شاہ کی تصویر دیکھیں گے کیونکہ چارلس کی تصویر والا 50 پنس کا سکہ طلب پوری کرنے کے لئے بتدریج گردش میں آئے گا۔ دریں اثنا منٹ ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی اور وراثت کی یاد منانے کے لئے پیر 3 اکتوبر کو 9 بجے کوائن کی یادگاری رینج جاری کرے گا، بادشاہ کا پورٹریٹ پہلی مرتبہ ملکہ کی یاد مناتے ہوئے 5 پونڈ کے کرائون اور 50پنس کے سکے پر نمودار ہوگا، رائل منٹ کی چیف کمرشل آفسر نکولا ہوول نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ کسٹمرز اکتوبر سے یادگاری رینج وصول کرنے کے قابل ہو سکیں گے اور پھر ہمیں توقع ہے کہ 50پنس کا یادگاری سکہ غالباً دسمبر سے لوگوں کی ریزگاری میں نمودار ہوگا۔ منٹ نے کہا ہے کہ شاہ کا مجسمہ سکپلٹر مارٹن جنگیز نے تیار کیا ہے جس کی شاہ نے ذاتی طور پر منظوری دی، روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ کے پورٹریٹ کا رخ ملکہ الزبتھ دوم کی مخالف سمت میں بائیں طرف ہے۔ رائل منٹ میوزم کے کرس بارکر نے کہا کہ چارلس نے برطانوی سکہ داری کی عام روایت کی پیروی کی ہے ہے جو درحقیقت چارلس دوم کی طرف لے جاتی ہے کہ بادشاہ کا رخ اپنے پیش رو کی مخالف سمت میں ہے۔ انہوں نے پورٹریٹ کو شاندار اور خوبصورت قرار دیا ہے۔ مجسمے کے اطراف لائن میں لکھا گیا ہے چارلس دوم ڈی۔جی۔ ایکس۔ایف۔ڈی 5 پونڈز جس کا انگریزی میں ترجمہ ہے کہ ’’شاہ چارلس سوم خدا کی رحمت سے ایمان کے محافظ‘‘ مجسمہ گرد کرنے والے اور یادگاری سکوں پر آنے والے مہینوں میں نمودار ہوگا جو رائل منٹ نے تیار کیا ہے۔ 5 پونڈ کے یادگاری سکے کے الٹی طرف ملکہ الزبتھ دوم کے دو نئے پورٹریٹس ہیں اس کا ڈیزائن آرٹسٹ جان برگرال نے رائل منٹ کے تعاون سے تیار کیا ہے یہ یادگاری سکوں کے کلیکشن کا حصہ بنے گا۔