کراچی، جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

October 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2022جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات یہ نتائج ایس ایم ایس سروسbsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر8583پر بھیج کر دیکھ سکتے ہیں۔قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے کہا کہ نہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جو جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں17780 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 16814 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔