عراق میں پھنسے زائرین کی واپسی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر

October 01, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) عراق میں پاکستان کے سفیر محمد امجد علی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ایرانی بارڈر سے بذریعہ سڑک جانے والے ہزاروں پاکستانی زائرین عراق ایران سرحد کی بار بار بندش اور مقامی پالیسیوں کی وجہ سے عراق کے مختلف شہروں میں اب تک پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں جلد از جلد پاکستان بھجوانے کیلئے بغداد میں پاکستانی سفارتخانہ بھرپور تعاون اور سہولت فراہم کر رہا ہے۔ جوائنٹ بارڈر کمیشن کے ذریعے مسائل ختم ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بغداد میں انٹرنیشنل پلگرم فائونڈیشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ وفد کی قیادت علامہ نقی فاضل نجفی کر رہے تھے۔ وفد میں طہاسپ بیگ، محمد رضا، سیدہ غزالہ اور قاسم زیدی شامل تھے۔