ر بیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے، قاری زوار بہادر

October 01, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدنور مدینہ میںمیلادالنبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت جماعت اہلسنت کینٹ کے صدر مولانا محمدعطاءالرحمن نقشبندی نے کی ۔