سی پی او کی پولیس لائنز میں کچہری شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

October 01, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) سی پی او خرم شہزاد حیدر کی پولیس لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے گئے اور حل کے لئے فوری متعلقہ تفتیشی افسران کو میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر کے عوام کے مسائل اور شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنانا ہے۔