عوام نے حاجی غلام بلور کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ، حاجی غلام علی

October 01, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سابق چیئرمین وسابق ناظم اعلیٰ پشاور حاجی غلا م علی ، میئرو پولٹین پشاورکے میئر حاجی زبیر علی ، پیپلز پارٹی کے رہنما ایوب شاہ ایڈوکیٹ ، قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین فخر سادات سید فیاض علی شاہ مسلم لیگ پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ملک ندیم خان اے این پی کے رہنمائوں غلام حسن محمد عمر خان اور سید علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور کے غیور عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا پشاورکے عوام نے ایمپورٹڈ امیدوار کو مسترد کر کے پشاور کے عوام کی غمی و خوشی میں شریک پشاور کے عوام کا ساتھ دینے پشاور کے سپوت اورخادم پشاور الحاج غلام احمد بلور کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے پشاور میں شکست عمران نیازی اور کامیابی الحاج غلام احمد بلور کا مقدر بن چکی ہے انشاء اللہ 16 اکتوبر کا سورج عمران نیازی کی شکست اور الحاج غلام احمد بلور کی کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا جے یو آئی ، قومی وطن پارٹی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ اور اے این پی کے رہنمائوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013 میں عمران نیازی دھاندلی کے ذریعے پشاور سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئےلیکن وہ پشاور کے عوام کا ساتھ دینے کی بجائے پشاور کے عوام کو بھول گئے پشاور کے غیور عوام 16 اکتوبر کو عمران نیازی سے پشاور کے عوام سے کی جانے والی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لئے الحاج غلام احمد بلور کے انتخابی نشان لالٹین پر ٹھپہ لگائیں گے او ر عمران نیازی کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ آئنذہ کوئی پاشور کےعوام سے بے وفائی نہیں کرے گا۔