قتل کیس میں گرفتار دو بھائیوں سمیت بیٹے کو عمر قید، ہرجانہ

October 01, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے قتل کیس میں گرفتار دو بھائیوں سمیت بیٹے کو عمر قید دیدی، گزشتہ برس اٹھارہ جون کو مقتول فیصل محمود کی اہلیہ نورین کی درخواست پر درج کیس کے مطابق میرے شوہر نے گھر کے قریب ہی نگلیال پراپرٹی کے نام سے دفتر بنا رکھا تھا وقوعہ کے روز تین بھائی لہراست، گلتاسب، محمد آصف ولد محمد اقبال اور آصف کا بیٹا نعیم عرف راجہ جو مسلح تھے میرے شوہر کے دفتر میں گھر کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے بعدازاں شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، وجہ عناد یہ تھی کہ چند روز قبل محمد آصف نے اپنی بیوی کو گھر سے نکالتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے مقتول فیصل کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزمان گلتاسب حسین اس کے بھائی محمد آصف اور بیٹے نعیم اختر عرف راجہ کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔