برا ہارتے ہیں تو مجھے پریس کانفرنس کے لئے بھیج دیتے ہیں، شان ٹیٹ

October 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نےپریس کانفرنس میں ہنستے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ جب بھی ہم برے طریقے سے ہارتے ہیں تو یہ لوگ (پی سی بی )مجھےپریس کانفرنس کے لئے بھیج دیتے ہیں۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کی بات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔شان ٹیٹ کا پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے اور اس پر طرح طرح کی مزیدار میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی انگلش بلےبیٹر فِل سالٹ کے چرچے جاری ہیں اور انھیں پاکستانی بولرز کے زخموں پر ’نمک‘ چھڑکنے پر داد دی جا رہی ہے۔