آزادکشمیر کی معروف دینی شخصیت صوفی عبدالکریم نقشبندیؒ وفات پا گئے

October 02, 2022

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر کی معروف دینی شخصیت خواجہ الحاج صوفی عبدالکریم نقشبندیؒ کوٹلی آزادکشمیر میں وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ فیض پور کے سجادہ نشین پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے پڑھائی، مرحوم ڈیوزبری کی جامع مسجد حضرت ابوبکر صدیقؒ کے امام وخطیب مولانا حافظ محمد طارق محمودربانی، مولانا حافظ محمدعظیم مجددی اور مولانا حافظ طاہرمحمود نقشبندی کے والد تھے، برطانیہ بھرکے دینی حلقوں نے پیکراخلاص یادگاراسلاف صوفی باصفاء حضرت خواجہ الحاج صوفی عبدالکریم نقشبندیؒ کے وصال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔حضرت الحاج صوفی عبدالکریم نقشبندیؒ بے شمار اوصاف کے مالک تھے، آپؒ کے صاحبزادگان سمیت آپؒ کے خانوادہ میں بہت سےحضرات حافظ قرآن اور عالم دین ہیں ،آپؒ کی سرپرستی میں کوٹلی آزادکشمیر میں بہت خوبصورت مسجد اورمدرسہ قائم ہے جہاں سے بے شمار طلباء اور طالبات دینی علمی روحانی طور پر فیضیاب ہورہے ہیں، آپ کی اولاد بھی آپؒ کی تربیت کے عین مطابق علماء ومشائخ سے بےحد عقیدت ومحبت رکھتی ہے۔ دکھ کی گھڑی میں قائدین مرکزی جماعت اہلسنت یوکے نے حضرات حفاظ کرام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم حضور نبی کریمﷺ،اصحابہ وبارک وسلم کے صدقے حضرت خواجہ الحاج صوفی عبدالکریم نقشبندیؒ مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ،ان کی وفات پر قائدین واراکین مرکزی جماعت اہلسنت یوکے محقق اسلام حضرت علامہ پیر سید زاہدحسین شاہ بخاری رضوی، مرکزی صدر مولانا صاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمد نقشبندی، مرکزی سیکرٹری جنرل جانشین مفکرملت مولانا صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، مرکزی ترجمان مفتی برطانیہ علامہ مفتی حافظ فضل احمد قادری، جماعت کے سابق صدور مفسرقرآن علامہ مفتی قاضی محمدعبداللطیف قادری، نقیب فکر دیوان حضوری پیر دلدار علی شاہ قادری، جانشین محدث قصوری علامہ پیرمفتی محمد اختر علی قادری، مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت مولانا حافظ نثار احمد رضا ،مرکزی خازن مولانا حافظ قاضی نعمان طاہر قادری، سینئر نائب صدر مولانا محمد بشیر خان نقشبندی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا صاحبزادہ حسان رضا قادری، جماعت کے نائب صدور ساؤتھ سے فخرالسادات علامہ پیرسید اشتیاق حسین شاہ گیلانی، مڈلینڈ سے جگرگوشہ محدث سیالکوٹی صاحبزادہ حافظ حماد رضا قادری، یارکشائر سےعلامہ قاری محمد علی شرقپوری، لنکاشائر سے مولانا حافظ غلام مسعود قادری، اسکاٹ لینڈ سے علامہ صاحبزادہ محمد عتیق الرحمن نقشبندی، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ صاحبزادہ قاضی تجمل حسین نقشبندی ،علامہ پیر ذوالکفل حسین صابر چشتی، علامہ صاحبزادہ مفتی حافظ فضل محمد قادری ایڈووکیٹ،علامہ صاحبزادہ مفتی ڈاکٹرمصطفےٰ رضا خان بیگ قادری ،علامہ صاحبزادہ قاضی نویدالرحمن قادری،صاحبزادہ سید علی نقی شاہ بخاری رضوی ،مولانا پیرمحمد احمدنقشبندی، مولاناحافظ عبدالعزیز نقشبندی،مولانا حافظ بدرمنیر نقشبندی، مولانا قاری محمد زمان قادری، مولاناحافظ فوزالمحبوب مجددی، صاحبزادہ شفقات احمدشاہ قادری ایڈووکیٹ، صاحبزادہ حسیب حسن شاہ قادری، مولاناحافظ محمدعارف صدیقی، مولاناحافظ جہانگیرقادری، مولانا خورشید القادری، قاری شہر یار علی سیالوی، حافظ غلام محی الدین قادری، حافظ ظفراقبال قادری نے مولانا حافظ محمدطارق محمود ربانی ،مولاناحافظ محمد عظیم مجددی ،جملہ برادران پسماندگان سمیت تمام لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے دریں اثنا قائدین واراکین روحانی ویلفیئرسوسائٹی اور انجمن محبان فیض پور شریف کے اراکین برکت الخلفاء حضرت مولانا پیرمحمد احمد نقشبندی،مولاناحافظ نثاراحمد رضا ،مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی ،مولانا قاری محمد اورنگزیب نقشبندی ،علامہ مفتی مقصوداحمد قادری رضوی ،مولانا بشیر احمد طاہر نقشبندی ،مولانا محمد علی ازہری ،پیر سید سلطان حسین شاہ مشہدی ، مفتی جمیل نوشاہی ، حافظ عبدالقادر نوشاہی ،مولانا محمد رفیق ناڑوی ،مولانا حافظ بدرمنیر نقشبندی ،مولانا حافظ امجدمحمود فیض پوری ،مولانا حافظ محمد شبیر فیض پوری، مولانا حافظ محبوب رضا فیض پوری ، حافظ محمد بشیر ، محمد آمین آف برنلے ،محمد یسین آف برنلے لیاقت مغل آشٹن سمیت جملہ برادران طریقت نے بھی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔الجامعہ صفۃ الاسلام کے تمام اساتذہ اور طلباء باالخصوص پرنسپل حضرت پیر انوارالحق قادری،پیر عرفان الحق مدنی،صاحبزادہ اسرار الحق اویسی،مولانانوید سیالوی ،موکانا حبیب الرحمان مجددی، قاری غلام حسین ،مولانا منظورالحق ،مولانا سجاد رومی،مولاناقاری ظہیر اقبال ہیلی فیکس ،مولانا احمد ووسٹر ،مولانا مقصود احمد قادری ڈیوزبری،مولانا حسن بصری،مولانا غلام مصطفے ،مولانا سعد سلطانی، کرنل ریٹائرڈ فایوم ،یونس چوہدری ، چوہدری ساجد شریف ،حافظ عرفانصاحب، ہارون چوہدری،حاجی توقیر صاحب ، ماسٹر تاج چوہدری ڈیوز بری، خواجہ افسر صاحب ڈیوزبری، ماسٹر امجد مغل ، عبد الرازق مغل ،مفتی عبدالشکور ،حافظ شبیر ،لوٹن سے مولوی ممتاز ،ذوالفقار بٹ،حسنات بٹ ،عبد الرحمان بٹ، آزاد بٹ ،رشید عباس بٹ ، جامع مسجد گلزارِ مدینہ کی کمیٹی،جامعہ مسجد انوارِ مدینہ کے اساتذہ کمیٹی کے جملہ اراکین ، جامع مسجد رضا کے امام اور جملہ احباب کی طرف سے بھی مرحوم خواجہ الحاج صوفی عبدالکریم نقشبندیؒ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔