لیور پول کے ہوٹل میں خاتون کی ہلاکت، گتھی نہ سلجھ سکی

October 02, 2022

راچڈیل (نمائندہ جنگ) لیور پول کےہوٹل میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کی گتھی اب تک نہیں سلجھ سکی ہے،پولیس نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا اور تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر دیاگیا، نوجوان خاتون 21 سالہ چلوہینس کو ہوٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا، ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر لینسے آرمبرسٹر نے کہا کہ ہم تحقیقات کے ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم نوجوان خاتون کی موت کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے ارد گرد کے حالات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے عوام کے نام جاری اپیل میں کہا کہ اگر خاتون کی پراسرار ہلاکت کے بارے میں کسی شہری کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت موجود ہیں تو وہ پولیس سے انہیں شیئر کرے تاکہ معاملہ حل کرنے میں آسانی ہو ۔