جیو پر آج دیکھیں مولانا فضل الرحمان کا خصوصی انٹرویو!! مولانا فضل الرحیم ”ایک دِن جیو کے ساتھ“۔

October 02, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ شو کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ شب 10بجکر 5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم نے کہا ہے کہ عورت کے چہرے کا پردہ ہونا چاہیئے۔ مدارس میں دینی تعلیمات کے ساتھ جدید علوم بھی سکھائے جارہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ اشرفیہ کا ماہانہ بجٹ ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ جامعہ اشرفیہ بازاروں میں جاکر چندہ نہیں مانگتے۔ دلچسپ سوال و جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔