عمران خان احسان فراموش، کم ظرف انسان ہیں، مریم اورنگزیب

October 02, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علیم خان اور شعیب صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ، جھوٹا،سازشی ، غدار، احسان فراموش اور کم ظرف شخص ہے، عمران خان کو صرف علیم خان کے پیسوں سے پیار تھا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ علیم خان نے غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پر احسان کئے ، عمران خان کی تاریخ احسان فراموشی سے بھری پڑی ہے، محسنوں اور دوستوں کے جنازوں پہ نہیں جاتا ، احسان فراموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا، الزام لگانا، انتقامی کارروائیاں، بدزبانی اور بدکلامی عمران خان کی تاریخ ہے جو ہر احسان کرنے والے پر وار کرتا ہے۔