کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلباء کو لوٹنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر رات بھر گرینڈ آپریشن کیا۔حکام کے مطابق ایم ڈی کیٹ (MDCAT) امتحان میں پیسے لے کر نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے اور طلباء و والدین سے رقم بٹورنے والے گروہ کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم نے رات بھر کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک سے منسلک اہم ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز فارنزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔