اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر انڈسٹری شدید مندی کا شکار ھے پنجاب سندھ خیبرپختونخوا میں موجود 80کے لگ بھگ شوگر ملوں میں سے سندھ اور پنجاب کی پندرہ شوگر ملیں بند ہو گئی ھیں سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ تیزی سے نیچے آنے لگے ھیں شوگر انڈسٹری کے اختتام ہفتہ 20 ستمبر کو فی کلو ایکس ملز ریٹ موجودہ کرشنگ سیزن میں پہلی بار 127 روپے کلو تک نیچے گر گئے ھیں۔