• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے گندم کی مزید خریداری کیلئے اقدامات شروع کردیئے

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےگندم کی مزید خریداری کے لیے اقدامات شروع کردیئے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 85ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لیے بین الاقوامی ٹینڈرجاری کردیا،28ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں گئیں، اس سے پہلےٹی سی پی نےساڑھے7لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر 16 ستمبر کو کھولا تھا۔ اب ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 85 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی خریداری کےلیےنیا ٹینڈر جاری کیا ہےجس کے تحت موصول بولیاں 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی، ٹینڈر دستاویزات کےمطابق 60ہزارمیٹرک ٹن سےکم موصول بولیوں کومنظورنہیں کیاجائےگا،اس سے قبل ٹی سی پی کوکھولے گئےساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے ٹینڈرمیں13 بولیاں موصول ہوئیں تھیں،13 میں سے 11 نے بولیاں جمع کرائیں تھیں۔

اہم خبریں سے مزید