کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی کے علاقے احسن آباد میں فلیٹ سے کئی روزہ پرانی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں پہنچایا جائے اور سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔