• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی دماغ ایک نہیں بلکہ دو الگ اعضا پر مشتمل ہے، تحقیق

کراچی(رفیق مانگٹ)سائنسدانوں نے انسانی دماغ کے بارے میں صدیوں پرانے تصور کو چیلنج کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دماغ دراصل ایک نہیں بلکہ دو الگ الگ اعضا پر مشتمل ہے، جو کروڑوں برس کی ارتقائی تاریخ میں مختلف انداز سے تشکیل پائے۔ اس نئی تحقیق سے نہ صرف دماغی بیماریوں کو سمجھنے کے نئے راستے کھل گئے ہیں بلکہ پہلی بار لیبارٹری میں دماغ کے مخصوص خلیات تیار کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق میں، جس کی قیادت اسٹینفورڈ میڈیسن نے کی، یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انسانی دماغ دراصل دو علیحدہ اعضا پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور یہ دریافت تباہ کن اعصابی بیماریوں کے مطالعے میں مدد دے سکتی ہے، خاص طور پر وہ بیماریاں جو دماغ کے نچلے حصے (برین اسٹیم) کو متاثر کرتی ہیں۔صدیوں سے سائنسدان دماغ کو ایک واحد اور متحد عضو سمجھتے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید