• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نئی آوازوں نے کراچی ڈیفنس میں منعقدہ کنسرٹ میں دھوم مچا دی

کراچی (اختر علی اختر) پاکستان کے سب سے بڑے میوزیکل پروگرام پاکستان آئیڈل کی فاتح سریلی گلوکارہ حرا قیصر نے کراچی ڈیفنس میں منعقدہ لائیو کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس پیش کرکے ثابت کردیا کہ وہ مستقبل میں موسیقی کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان آئیڈل کے اختتام کے بعد پہلی بار نئی نسل کی ابھرتی ہوئی آوازیں ایک ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں تو کنسرٹ میں موسیقی کے شائقین کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔پاکستان آئیڈل کی ونر حرا قیصر نے لیجنڈری گلوکارہ ریشماں اور معروف گلوکارہ افشاں احمد کو شاندار ٹریبیوٹ پیش کیا۔ انہوں نے مقبول گیت ’’زندگی تماشا بنی‘‘ اور ’’لمبی جدائی‘‘ پیش کرکے حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔کنسرٹ میں نبیل عباس اور طرب نفیس نے سندھی لوک گیت ’’ہو جمالو‘‘ پر لاجواب پرفارمنس پیش کی، جس پر شائقین موسیقی جھوم اٹھے۔

اہم خبریں سے مزید