• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تعداد 5 سال میں 31 فیصد کم

فیصل آباد (شہباز احمد) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ہونیوالے امتحان ایم ڈی کیٹ (MDCAT) میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد میں پانچ سال کے دوران31 فیصد سے زائد کی کمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال ملک بھر سے کل ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا ہے۔ قبل ازیں 2022 میں دو لاکھ 4 ہزار، 2023 میں ایک لاکھ 80 ہزار، 2024 میں ایک لاکھ 67 ہزار اور 2025 میں ایک لاکھ 40 ہزار 125 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تحت ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں مجموعی طور پر تقریباً 22 ہزار سیٹیں دستیاب ہیں۔ ان میں سے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی سیٹوں کی تعداد تقریباً چار سے پانچ ہزار کے درمیان ہے جن پر سب سے زیادہ مقابلہ ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید