• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احسن آباد، موت کی وجہ کو محفوظ کرلیا گیا، ڈاکٹر سمعیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن آباد اپارٹمنٹ سے میاں بیوی اور3کمسن بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ آنے تک موت کی وجہ کو محفوظ کرلیا گیاہے،جب ان سے مزید استفسار کیا گیا کہ حالات و واقعات اور دستیاب حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعے کو اجتماعی خود کشی قرار دیا جاسکتا ہے تو انہوں نے اس بات کا جواب دینے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید