کیسی جمہوریت ہے،کسانوں کی سننے والا کوئی نہیں،عوامی تحریک

October 02, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ دے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں کسانوں مزدوروں کی کوئی بات سننے والا نہیں۔کسانوں نے اناج اگانا بند کردیا تو گندم کا امپورٹ بل پٹرول سے بڑھ جائے گا۔پرا من احتجاج کسانوں کا حق ہے۔ کسانوں کی بات نہ سننا حکمرانوں کے غیر جمہوری رویے کی عکاسی کرتا ہے۔محنتی کسانوں کی بات سننے کی بجائے ان کونظر انداز کرنے والا خود کو جمہوریت پسند کیسے کہہ سکتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی حکومت کسانوں کے حقوق پامال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ درانہ نظام حکومت میں کسان سب سے زیادہ پس رہے ہیں۔ سیلاب اور قدرتی آفات کا سب سے پہلے اور سب سے زیادہ نشانہ کسان بنتے ہیں۔