نشترہسپتال: ایم آر آئی مشین کئی ماہ سے خراب، مریض پریشان

October 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ نشتر ہسپتال میں دو ایم آر آئی مشین نصب ہیں جن میں سے ایک مشین کئی ماہ سے خراب ہے اور تمام مریضوں کا بوجھ ایک ہی مشین اٹھا رہی ہے جبکہ چلڈرن کمپلیکس ایم آر آئی مشین فعال ہوگئی،شعبہ پتھالوجی میں لیب کٹس وکیمیکل کی سپلائی جاری ہے۔