قائد اکیڈمی پیف سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ کرائے گی

October 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیف سکولوں کے اساتذہ کی قابلیت کو بڑھانے کےلئے قائد اکیڈمی ٹریننگ کرائے گی۔ٹریننگز انگلش، اردو، ریاضی ، سائنس کے مضامین کو مدنظر رکھ کر کرائی جائیںگی ، تاکہ تربیت یا فتہ اساتذہ نتائج کو بہتر بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کرسکیں، سبجیکٹ بیسڈ کلسٹرزکو سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے بنایا جارہا ہے ان ٹریننگ کا آغاز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔