ایرانی فورسز کی مکی مسجد میں فائرنگ قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

October 02, 2022

کوئٹہ (آن لائن)سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے صدر مولانا محمدرمضان مینگل نے ایرانی فورسز کی جانب سے مکی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی فورسز نے ظلم وبربریت بند نہیں کیا تو پاکستان بھر میں احتجاج کیاجائے گاان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایران میں نماز جمعہ کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے مکی مسجد میں اہلسنت نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے اس افسوسناک و دلخراش واقعہ میں سینکڑوں سنی مسلمان شہید ہوئے ہیں اہل سنت والجماعت ایرانی سنی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کرتی ہے ،ایران کی جانب سے ظلم اوربربریت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر سنی عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کریگی اورپورے ملک میں ایرانی فورسز کی جانب سے معصوم سنیوں کو شہید کرنے کی مذمت کی جارہی ہے ۔