عمران خان کی بڑھتی مقبولیت پر حکومت کی نیندیں اڑ چکیں، پی ٹی آئی

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 29تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالمجید گجر کی قیادت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے ریڈ لائن ہیں جو ہر گز کراس نہیں کرنے دیں گے امپورٹیڈ حکومت عمران خان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے کیونکہ امپورٹیڈ حکومت کی عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر نیندیں اڑ چکی ہیں اور امپورٹیڈ حکومت کو جان چکی ہے کہ اگلے 5سال تحریک انصاف کے ہیں اور عمران خان وزیر اعظم بن کر اس کرپٹ ٹولے کو جیل بھیجے گا۔تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام اپنے قائد عمران خان کی فائنل کال کی منتظر ہے تاکہ اس امپورٹیڈ حکومت کو جلد از جلد گھر بھیج سکیں۔امپورٹیڈ حکومت کو جنرل الیکشن میں اپنی شکست نظر آچکی ہے اس لیے جنرل الیکشن کروانے میں تاخیر کر رہی ہے۔یہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ جو چاہے کرلے انکی آرام گاہ اڈیالہ جیل ہے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔