ریلوے کے زیر اہتمام خانیوال اسکول میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد

October 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے ڈویژن بھر میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی اس حوالے سے خانیوال اسکول میں ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عبدالسمیع کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈی ایم او ڈاکٹر عبدالسمیع نے طلبا کو ڈینگی سے بچاو اور علاج سے متعلق اگاہی فراہم کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سکول میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے تاکہ بچے یہ سب سیکھ کر اپنے سکول کے ساتھ ساتھ گھروں گلی محلوں اور کالونی کا ماحول خشک اور صاف رکھنے میں کردار ادا کر سکیں ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا تدارک صاف ستھرے ماحول سے ممکن ہے جبکہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں فوری محکمہ صحت ٹیموں اور ریلوے ہسپتال میں انسداد ڈینگی ٹیموں کو مطلع کرنے کا کہا گیا اس موقع پر طلبا نے آگاہی سیمینار کو فائدہ مند قرار دیتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔