کانتا کماری قتل کیس، آئندہ سماعت پر استغاثہ کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری قتل کیس میں آئندہ سماعت پر استغاثہ کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیدیا، پولیس نے گرفتار ملزم آنند کو جیل سے عدالت میں پیش کیا استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر ذکی بھی عدالت میں پیش ہوگئے، گواہ کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ، جرح بھی مکمل ہوگئی ، عدالت نے مقدمے کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے ۔