آئین میں حضرت محمد ؐ کو بلا مشروط آخری نبی ؐ تسلیم کرنا درج ہے، سیمینار

October 04, 2022

کراچی (پ ر) مغرب، اسلام کی روح سے ہمارا رشتہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسلامی عقائد پر انگلیاں اٹھانے والے سائنسی تحقیقات کو حرف آخر سمجھتے ہیں۔ سولہویں صدی میں مذہب کو ریاست سے الگ کرنے کی کوششیں شروع کی گئیں، پاکستان کے آئین میں مسلمان ہونے کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم کو بلا مشروط آخری نبی تسلیم کرنا درج ہے۔ ماہ ربیع الاول رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم کے اسوہ کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ تمام مسلمان خود کو سنت نبوی کے سانچے میں ڈھالیں تو دجالی فتنے سے بچ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے نائب رئیس مولانا ڈاکٹر سيّد احمد یوسف بنوری الحسینی نے کیا، وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام گلستانِ انیس شہید ملت روڈ پر تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کر رہے تھے سیمینار سے مفتی خالد محبوب نے بھی خطاب کیا۔ صدارت امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی مولانا محمد اعجاز مصطفےٰ نے کی۔