دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹ کی ملاوٹ، 3 گاڑیوں میں موجود دودھ تلف

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر آپریشنز ٹیموں کی غیر معیاری دودھ بیچنے والوں کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔ ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے گاڑی مالکان کو 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے۔ ناکہ بندی کے دوران متعدد دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ سیمپل فیل ہونے پر 3 گاڑیوں میں موجود ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ میں قدرتی غذائیت اور چکنائی کی کمی پائی گئی۔ ملاوٹی دودھ ملتان شہر اور مضافاتی علاقوں میں لوکل ملک شاپس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جارہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ انسانی غذاء کا اہم جزو ہے۔ ملاوٹ سے مہلک امراض جنم لیتی ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ ملاوٹ معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے، جڑ سے ختم کرنا اولین ترجیح ہے۔