مرکزی جماعت اہل سنت کے زیراہتمام 51ویں سالانہ جلوس و جلسہ جشن میلادالنبیؐ کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جماعت اہل سنت کے زیراہتمام 51ویں سالانہ جلوس و جلسہ جشن میلادالنبیؐ کی تیاری کے سلسلے میں کمیٹی ، عہدیداران نوجوانان اہل سنت ملتان و عہدیداران تنظیمات کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس کی صدارت قاری ناصر میاں خان نے کی ، اجلاس میں حاجی سلیم حامدی قریشی ، زاہدبلال قریشی ، حاجی فدا محمد حامدی ، حافظ غلام دستگیر نورانی ، حافظ ظفر قریشی ،محمد اقبال قریشی ، محمد ایوب حامدی، محمد احمد قریشی ،بابر علی نیازی، مرشد علی نیازی، محمد معین حامدی، ماسٹر فقیر محمد، حسن رضا حامدی، محمد کاشف حامدی، مقصود نیازی، جواد بلال، قاری سیف الرحمن، حافظ طاہر حامدی، صدرالدین حامدی اور تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ سے محبت عین ایمان ہے ،زاہدبلال قریشی نے کہا کہ 51 واں سالانہ جلوس 12 ربیع الاول کو صبح 8 بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکلے گا ۔