جامعہ زکریا :2 طلبا کا سیکیورٹی گارڈ پر تشدد

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا میں شعبہ اسلامیات کے قریب سکیورٹی گارڈ نوید شہزاد پر 2 طلبا نے تشدد کیا ، طلباء فضل حق اور محبوب خان نے مبینہ طور پر بعض طالبات سے بدتمیزی کی ، اسی اثناء میں وہاں پر موجود سکیورٹی گارڈ نوید شہزاد نے انہیں منع کیا اور وہاں سے جانے کو کہا جس پر دونوں طالبعلم طیش میں آگئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر یونیورسٹی کے تمام سکیورٹی گارڈ بینک چوک پر جمع ہوگئے ،اجتجاجی ریلی نکالی ،اس دوران سکیورٹی افسر زاہد خان وہاں پہنچے اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی تاہم متاثرہ گارڈ نے ایف آئی آر درج کرانے سے انکار کردیا ،جس کے بعد گارڈز نےاحتجاج ختم کر دیا،تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ملوث ایک طالب علم کا ٹرانسکرپٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔