جنوبی پنجاب پولیس اصلاحات کے فروغ، اقدامات کیلئے سیمینار

October 04, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان نے کہا جنوبی پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلیے مثبت اقدامات کا فروغ اولین ترجیح ہے پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے اور قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے سیمینار ہواجس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد جاوید اکبر ریاض نے خصوصی شرکت کی، سیمینار میں اے آئی جی آپریشن عمران شوکت اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے افسران نے شرکت کی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ پولیس کو اختیارات استعمال کرتے ہوئے چائلڈ لیبر اور خواتین سے متعلق جرائم کی روک تھام سے ملکی معیار کو بلند کرنا چاہیے قحبہ خانوں میں برائی کے لیے استعمال ہونے والی بچیوں کے سرغنوں کی بیخ کنی کی جائے اور سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کے پیچھے چھپے حقائق کا بغور جائزہ لیا جائے ، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں افسران ضلعی سطح پر پولیس افسران کیلیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کریں اور قوانین پر عملدرآمد کروا کر رپورٹ بھجوائیں۔