ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے موقع پر جامع مسجد جلال باقری میں تحفظ ناموس رسالت ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ عالمی اسلاموفوبیا ڈے کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے محسن انسانیت حضور اکرمﷺ کی توہین کرنے والوں کا انجام دونوں جہانوں میں عبرتناک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین، شام، یمن، لبنان، لیبیا، کشمیر میں شہید ہونے والے مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔