• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ریجن کیلئے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر ملتان ریجن (ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں) کے لیے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں، سکیورٹی پلان کے تحتریجن بھر میں چاند رات کے موقع پر اہم مقامات اور بازاروں میں 417 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے، عیدالفطر کے اجتماعات کے لیے ریجن بھر میں 2037 مقامات پر نماز عید کی ادائیگی کے دوران 4136 پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے،حساس مقامات پر داخلے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا جب کہ مشکوک افراد اور اشیاپر کڑی نظر رکھی جائے گی،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ریجن بھر میں 33 ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں خصوصی ٹیمیں گشت اور کارروائی عمل میں لائیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جا سکے،ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ان تمام انتظامات کا مقصد عوام الناس کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنانا ہے، جس کے لیے ملتان ریجن پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ملتان سے مزید