گزشتہ ہفتے ڈینگی سے متاثرہ 47 مریض رپورٹ ہوئے، ڈویژنل انتظامیہ

October 04, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈویژنل انتظامیہ ملتان کیمطابق ڈویژن میں گزشتہ ہفتے ڈینگی سے متاثرہ 47 مریض رپورٹ ہوئے۔ امسال ابتک ڈویژن میں 309 ڈینگی سے متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے۔گزشتہ ہفتے 89525 گھر، 33357 کمرشل عمارات کی سرویلنس کی گئی اور 530 نوٹس، 15 ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔امسال اب تک 12528 نوٹسز، 189 ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔34 مقامات سربمہر،1 شخص گرفتار کیا گیا۔