حاجی فضل الہی پلاسٹک پائپ مینوفیکرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

October 04, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)حاجی فضل الہی آف پشاورآل پاکستان پی وی سی اینڈ پلاسٹک پائپ مینوفیکرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ آل پاکستان پی وی سی اینڈ پلاسٹک پائپ مینوفیکرز ایسوسی ایشن پاک تان کے مرکزی دفتر میں ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کے بعد سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا آغاز ہوا۔آخر میں چیف الیکشن کمشنر نے نو منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جس میں رائل پی وی سی کے حاجی فضل الہی آف پشاور بلامقابلہ چیرمین منتخب ھوے۔ نو منتخب چیرمین حاجی فضل الہی نے کہا کہ ایگزیکٹیو ممبران نے جو بھر پور اعتماد کیا انشائاللہ وہ اور انکی ٹیم اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشیش ہوگی کہ پی وی سی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے ساتھ ملک بھر کی دیگر انڈسٹریز کی مشکلات کے حل کے لئے بھی کوشیش کریں۔ اس وقت صنعتیں مشکلات میں ہیں اور ہم نے مل کر مشکلات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہے