بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام بین الصوبائی وکلاء کانفرنس آٹھ اکتوبر کو طلب

October 04, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام بین الصوبائی وکلاء نمائندگان کانفرنس آٹھ اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وائس چیئرمین و چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ممبر پاکستان بار کونسل و ممبران جوڈیشل کمیشن آف پاکستان، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سبی تربت خضدار اور لورالائی سے عہدیداران بھی شرکت کریں گے وکلاء کانفرنس میں سبی، تربت خضدار اور لورالائی سرکٹ بینچز کو ریگولر بنیادوں پر فعال نہ کرنا جوڈیشری کے اندر ججز بھرتیوں میں میرٹ چیمبر ،فیلوزاور سینارٹی کو نظر انداز کرنے جوڈیشری میں اقرباء پروری کرپشن پر سپریم جوڈیشل کونسل کا کاروائی نہ کرنا اور ایس جی سی کا فعال نہ ہونا جوڈیشری میں عدم احتساب اور ججز خود اور اپنے فیملی ممبرز کے نام پر جائیدادوں کی تفصیل پبلک کے سامنے شائع کرنا ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرنے جوڈیشری کے گرتے ہوئے ساکھ کو بحال کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی غور خوض کیا جائیگا ہے مشترکہ وکلاء نمائندگان کانفرنس میں دیگر اہم امور پر بھی بحث کی جائیگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔