گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے، رحیم کاکڑ

October 04, 2022

کوئٹہ (آن لائن)سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ،میر وائس خان کاکڑ ایڈووکیٹ ،آغا عمر شاہ ،احمد شاہ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر منصور احمد کاکڑ ،عمر فاروق کاکڑ ایڈوکیٹ ،نعمت اللہ،صادق آغا ،ضیاء الحق ،ڈاکٹر خوشحال کاکڑ ،ڈاکٹر رستم خان کاکڑ ،عبداللہ کاکڑ اوربہول خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ پشین ،قلعہ عبداللہ اورچمن میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے اورروٹی ،گوشت ،آٹا ،چینی ،گھی ،دالیں زائدقیمت پر فروخت کرنیوالوں کو سخت سزا دی جائے ۔