مانجھی پور کا رہائشی فوجی اہلکار وانا میں شہید

October 05, 2022

مانجھی پور(نمائندہ جنگ)مانجھی پور کا رہائشی فوجی جوان وانا میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کا رہائشی محمد پناہ کٹبار وانہ میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئےشہید ہوگیا، جسد خاکی آبائی شہر مانجھی پور لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت فوجی اہلکاروں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔درایں اثناء شہید اہلکار کو فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔